دہشتگرد حملے میں ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

کوہاٹ کے نواحی علاقے شکر درہ روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔

ڈی پی او کے مطابق دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی اسد محمود سمیت تین اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ حملہ آوروں نے پولیس موبائل کو آگ بھی لگا دی۔

واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close