حکومت پنجاب کی جانب سے مختلف امدادی پروگراموں اور مالی معاونت اسکیموں سے متعلق شہریوں کی رہنمائی کے لیے اہم ہیلپ لائن نمبرز جاری کیے گئے ہیں۔
حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی معلومات، شکایت یا تصدیق کے لیے متعلقہ ہیلپ لائن نمبرز پر براہ راست رابطہ کریں تاکہ بروقت اور درست رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم ہیلپ لائن نمبر 9999 پر کال کر کے شہری امدادی پروگراموں سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ 13000 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے جہاں مستحق افراد کو حکومتی ریلیف اقدامات سے متعلق تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
حکام نے بتایا کہ راشن کارڈ سے متعلق معلومات اور شکایات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 080002345 جاری کیا گیا ہے، جہاں شہری اپنی درخواست کی صورتحال اور دیگر معاملات کے بارے میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید برآں، مریم کو بتائیں پروگرام کے تحت شکایات اور معلومات کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1000 مختص کیا گیا ہے، جہاں شہری اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں یا امدادی اسکیموں سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستفید خواتین اور دیگر افراد کے لیے بھی خصوصی ہیلپ لائن نمبر 080026477 جاری کیا گیا ہے، جہاں رابطہ کر کے ادائیگی، تصدیق اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
حکومت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ ذرائع پر انحصار کرنے کے بجائے صرف سرکاری ہیلپ لائن نمبرز پر رابطہ کریں تاکہ غلط معلومات اور ممکنہ فراڈ سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





