اہم فیصلہ، چھٹیوں کے لیے نئے احکامات جاری

محکمہ صحت پنجاب نے چھٹیوں کے لیے نئے احکامات جاری کر دیے۔

ٹیچنگ ہسپتالوں اور طبی اداروں کی انتظامیہ سے سینئر ڈاکٹروں کو چھٹی دینے کا اختیار واپس لے لیا گیا۔ ٹیچنگ ہسپتال صرف 17 گریڈ تک کے ملازمین کی 89 دن کی رخصت منظور کر سکیں گے۔ سینئر رجسٹرار سے پروفیسرز تک کی چھٹی محکمہ صحت کے افسران منظوری دیں گے، خواتین ڈاکٹرز و ملازمین کی میٹرنٹی، عدت کی چھٹی کی منظوری کا اختیار ہسپتالوں کے پاس رہے گا۔

گریڈ 18 سے 20 کے جنرل کیڈر ڈاکٹرز کی بھی ہر قسم کی چھٹی محکمہ صحت منظور کرے گا۔ تمام ڈاکٹرز و سرکاری ملازمین کو 89 دن کی چھٹی منظوری کا اختیار ہسپتالوں کے سربراہان کے پاس تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close