پنجاب اوقاف بورڈ کے اجلاس میں ملازمین کے لیے 20 فیصد الاؤنس اور کنٹریکٹ ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ ڈائریکٹر فنانس کی آسامی کی بحالی، ڈائریکٹر ایگری کلچر لیز اینڈ ڈویلپمنٹ کی نئی پوسٹ کی تخلیق اور اوقاف کے ایڈمنسٹریٹرز کی گریڈ 18 کی آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں اوقاف آرگنائزیشن کے ملازمین کے لیے 20 فیصد الاؤنس کی منظوری اور کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






