مرغی کھانے کے شوقین افراد کیلئے رمضان سے پہلے بری خبر ، قیمت میں اضافہ ، کتنا ؟ جانئے

شہر کی اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

14 روپے اضافے کے بعد چکن گوشت کی قیمت 461 روپے سے بڑھ کر 475 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

دوسری جانب رمضان بازاروں میں شہریوں کو قدرے ریلیف دیا جا رہا ہے، جہاں مرغی کا گوشت 460 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

برائلر کی سرکاری قیمتوں کے مطابق زندہ برائلر کا فارم ریٹ 300 روپے فی کلو جبکہ تھوک ریٹ 314 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

ادھر انڈوں کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے اور انڈے 14 روپے سستے ہو کر 236 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close