رمضان میں دفتری اوقات کار کا اعلان

سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز کام کے اوقات صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں تاکہ عبادات کے پیش نظر سہولت فراہم کی جا سکے۔

یہ نوٹیفکیشن صوبائی چیف سیکرٹری کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری محکموں، خود مختار اداروں، نجی اداروں اور مقامی کونسلوں پر ہوگا۔

متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان کے دوران مقررہ اوقات کی سختی سے پابندی یقینی بنائی جائے تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close