باجوڑ: مشترکہ چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام ، 12 دہشتگرد ہلاک، 11 جوان شہید

باجوڑ میں مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی حملے کی ناکام کوشش کے دوران 11 فوجی شہید ہو گئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کا ڈھانچہ منہدم ہو گیا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، ایک بچی شہید ہوئی اور خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close