پشاور: محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا نے 12 ملازمین کی ملازمتیں فوری طور پر ختم کر دی ہیں۔ یہ اقدام نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور سرکاری احکامات پر عمل نہ کرنے کے سبب اٹھایا گیا۔
اعلامیے کے مطابق یہ ملازمین اسمارٹ اٹینڈنس رجسٹریشن نہ کرنے اور مسلسل غیر حاضری کے باعث برطرف کیے گئے ہیں۔ محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور برطرف ملازمین کو متعدد وارننگ دینے کے باوجود عمل درآمد نہ ہونے پر یہ قدم اٹھایا گیا۔
محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ اسمارٹ حاضری اور دیگر سرکاری ضوابط پر عمل نہ کرنے والے دیگر ملازمین کے خلاف بھی سخت انتظامی کارروائی کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا حکومت نے تمام محکموں میں شفافیت اور حاضری کو یقینی بنانے کے لیے اسمارٹ اٹینڈنس سسٹم لازمی قرار دیا ہے تاکہ “گھوسٹ ملازمین” کا خاتمہ کیا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






