پی ڈی ایم اے کا خیبرپختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کرم، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 16 اور 17 فروری کو ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے، حساس علاقوں میں اضافی عملہ اور مشینری تعینات کرنے، دریاؤں اور ندی نالوں میں حفاظتی اقدامات کرنے اور مین شاہراہوں و رابطہ سڑکوں کو کھلا رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
شہریوں کو خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز، کمزور اور زیر تعمیر عمارتوں، سائن بورڈز، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کے قریب نہ جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر فعال ہے اور عوام ہنگامی صورتحال میں 1700 ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






