بلوچستان ریزیڈنشل کالج (بی آر سی) اوتھل کے سیکنڈ ایئر فائنل بیچ کے تمام طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بی آر سی اوتھل کے طلبہ اور اساتذہ نے آل پاکستان مطالعاتی دورے کے دوران پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کے دفتر کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ سیکنڈ ایئر کے فائنل بیچ کے تمام طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل کو مضبوط بنا سکیں۔
جام کمال خان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ٹیکنالوجی تک رسائی نوجوانوں کی کامیابی کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






