رمضان نگہبان پیکیج کیسے حاصل کریں؟ جانئے تفصیل

پنجاب میں رمضان نگہبان پیکیج کی ادائیگی کے لیے اے ٹی ایم کارڈ کی ڈیلیوری شروع کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نگہبان اے ٹی ایم کارڈ کے اجرا پر اظہار تشکر کیا ہے، پیکیج کے تحت 40 لاکھ گھرانوں کو 40 ارب روپے مالی امداد دی جائے گی۔

پیکیج کے لیے لوگوں کو نہ لمبی قطاریں، نہ مشقت ہوگی بلکہ آسانی کے ساتھ مالی امداد پہنچائی جائے گی۔

40 لاکھ گھرانوں کو رمضان نگہبان پیکیج کے تحت مالی امداد کی ادائیگی کا پورا نظام مکمل ڈیجیٹل اور شفاف ہوگا، عوام معلومات کے لیے ہیلپ لائن 08000-2345 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

رمضان نگہبان پیکیج کے لیے ہر تحصیل میں 160 خصوصی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں کوئی فیملی خود کو تنہا محسوس نہ کرے یہی ہمارا مشن ہے، رمضان المبارک میں راشن کارڈ کی مالی امداد ماہانہ 3 سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں نگہبان دسترخوان کے ذریعے روزانہ لاکھوں روزہ داروں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا جائے گا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ رمضان میں سہولت بازاروں میں رعایتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close