ملک کا اہم شہر بڑی تباہی سے بچ گیا

کوہاٹ میں بڑی تباہی ہونے سے بچ گئی جب سیکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری ایک پک اپ کو ناکارہ بنا دیا۔

ڈی پی او کوہاٹ شہباز الٰہی موقع پر پہنچے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خطرناک مواد ڈیفیوز کر دیا۔ پولیس اور پاک آرمی نے ضلع بھر میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹس اور ناکہ بندی سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈی پی او کوہاٹ نے کہا کہ بروقت کارروائی سے سینکڑوں جانیں محفوظ رہیں اور دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close