اہم خبر، امتحانات کب شروع ہوں گے؟ نیا شیڈول جاری

سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 31 مارچ سے 15 اپریل تک جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے 30 اپریل تک منعقد کیے جائیں گے۔

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی کیلنڈر، امتحانات، تعطیلات اور اسکولوں کے اوقات کار سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے اور نیا تعلیمی سال یکم اپریل سے شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

رمضان کے دوران آٹھویں جماعت تک امتحانات معمول کے مطابق مارچ میں ہی لیے جائیں گے، جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 31 مارچ سے 15 اپریل تک اور گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات 15 اپریل سے 30 اپریل تک ہوں گے۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج یکم جون سے جاری کیے جائیں گے جبکہ موسم گرما کی تعطیلات جون اور جولائی میں ہوں گی۔ سال 2027 کی تعطیلات میں ممکنہ تبدیلیوں پر آئندہ اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close