خیبر پختونخوا: سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفتر میں ملاقات پر پابندی عائد

خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں مرد اساتذہ کی طالبات سے اپنے دفتر میں ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اعلیٰ تعلیم کے محکمے نے تمام سرکاری جامعات کو خط جاری کیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ہر ڈپارٹمنٹ میں ایک خاتون فیکلٹی ممبر نامزد کی جائے۔

خط کے مطابق نامزد خاتون فیکلٹی ممبر طالبات کے مسائل اور شکایات سنیں گی اور ان کا ازالہ کریں گی، تاکہ جامعات میں تحفظ اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close