’’رمضان بچت میلہ‘‘ کا آغاز کب سے اور کہاں ہو رہا ہے؟

رمضان المبارک کے موقع پر پہلا ’’رمضان بچت میلہ‘‘ لگانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے یہ میلہ ماہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل 13 سے 15 فروری تک جیلانی پارک میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے میلے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا۔

میلے میں امدادی اسٹالز قائم کیے جائیں گے، جہاں آٹا، گھی، دالیں، چینی، چاول، پھل، سبزیاں اور دیگر ضروری اشیا رعایتی نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔ اس کے ساتھ میلے میں مقامی ثقافت اور روایات کی نمائش بھی ہوگی، تاکہ شہری خریداری کے ساتھ تفریح سے بھی لطف اندوز ہو سکیں۔

ڈی جی عاصم جاوید نے اعلان کیا کہ فوڈ سیفٹی اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لیے تمام اسٹالز پر اشیائے خور و نوش کی فراہمی اور قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی تاکہ معیار اور قیمتوں میں کمی برقرار رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close