رمضان کے آغاز سے پہلے عوام کے لیے بڑا ریلیف

کمشنر کراچی نے رمضان سے قبل تمام اشیائے ضروریہ کی فہرستیں جاری کرنے اور مناسب و رعایتی قیمت پر فراہمی کے لیے رمضان پیکج تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر کی زیر صدارت رمضان پیکج اور پرائس کنٹرول اقدامات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں تاجروں، صارفین کے نمائندوں، مارکیٹ کمیٹی، گروسری ایسوسی ایشن، بیورو آف سپلائی اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران شریک ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان سے قبل اشیائے ضروریہ کی فہرستیں جاری کی جائیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے۔ کمشنر نے ہدایت دی کہ گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے اور ڈپٹی کمشنرز کارروائی کی نگرانی کریں۔ اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی کارروائی اور رپورٹنگ یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی تاکہ عوام کو بروقت اشیائے ضروریہ مناسب قیمت پر فراہم کی جا سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close