پنشن یا تنخواہ میں سے انتخاب کی سہولت ختم کرنے کےفیصلہ سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی

پنجاب حکومت نے ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت اختیار کرنے والے پنشنرز سے متعلق پرانی پالیسی ختم کرتے ہوئے پنشن یا تنخواہ میں سے انتخاب کی سہولت واپس لے لی ہے۔

پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کی طرز پر ری ایمپلائمنٹ سے متعلق اپنی سابقہ پالیسی منسوخ کر دی ہے اور اس حوالے سے جاری کیا گیا مراسلہ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت اختیار کرنے والے پنشنرز کے لیے اب پنشن یا تنخواہ میں سے کسی ایک کے انتخاب کا اختیار مؤثر نہیں رہے گا۔

اس سے قبل پالیسی کے تحت بعض کیسز میں ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ پنشن بھی دی جا رہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close