اہم پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج

پی ٹی آئی کی ملک گیر ہڑتال کی کال کے دوران فیروزپور روڈ پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں درج کیا گیا، جس میں توڑ پھوڑ، سڑک بلاک کرنے، اشتعال انگیزی اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق موقع پر مزید نفری بلا کر کارروائی کی گئی، جس کے دوران 7 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں عرفان، حبیب، عبد الرحمان، احسان رسول اور حافظ مشتاق رسول شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک بلاک کر کے احتجاج کرنے والے دیگر افراد کی نشاندہی کا عمل بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close