وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان میں میٹرک کے امتحانات 10 فروری 2026 سے شروع ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر میٹرک امتحانات کے آغاز سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی عمل میں نقل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بدعنوانی کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے اور نقل کے خاتمے کے لیے پولیس، ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ تعلیم باہمی تعاون سے کام کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت تعلیم سمیت تمام شعبوں میں بلوچستان کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
بلوچستان میں حالیہ دنوں کے دوران صوبے کے مختلف حصوں میں خونریز حملے دیکھنے میں آئے جنہیں پاکستان کی مسلح افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ دہشت گردوں نے کوئٹہ، گوادر، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران اور پسنی سمیت متعدد اضلاع کو نشانہ بنایا، جن میں مسلح افراد اور خودکش بمبار شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق تین روزہ آپریشن کے دوران وطن کے دفاع اور معصوم شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے پاک فوج، فرنٹیئر کور، پولیس اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے 22 اہلکار شہید ہوئے جبکہ کارروائیوں میں 197 دہشت گرد مارے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






