کل تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟ طلبا کے لئے اہم خبر

پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے۔

گزشتہ روز حکومتِ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر 6 فروری کو لاہور میں بسنت کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا تھا تاکہ شہری بسنت کی تقریبات میں بھرپور اور محفوظ انداز میں حصہ لے سکیں۔ یہ تعطیل صوبائی حکومت نے ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر دی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ 5 فروری کو یومِ کشمیر، 6 فروری کو بسنت کی تعطیل، اور ہفتہ و اتوار کی چھٹیوں کے باعث پنجاب میں چار دن کا لانگ ویک اینڈ منایا گیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام اس وقفے کو آرام، تفریح اور توانائی بحال کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق 5 فروری 2026 کو یومِ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل دی گئی تھی، جس کا اطلاق وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور زیادہ تر نجی دفاتر پر ہوا۔ یومِ کشمیر ہر سال کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منایا جاتا ہے، جس کے دوران ریلیاں، سیمینارز اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کو دہرایا جا سکے۔

لاہور میں بسنت کی تعطیل کا فیصلہ ٹریفک دباؤ کم کرنے اور سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے کیا گیا تھا، جبکہ ہفتہ و اتوار کی چھٹیاں پہلے سے طے تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close