زوردار دھماکہ، کئی افراد زخمی

اٹک کے علاقے خگوانی میں گیس لیکج کے باعث ایک گھر میں اچانک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کمرے کی کچی چھت گر گئی اور ملبے تلے دب کر نو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ٹی ایچ کیو اسپتال حضرو منتقل کیا گیا۔

اس سے قبل اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں بھی ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا تھا، جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کی شدت کے باعث گھر کی دیواریں اور چھت بھی گر گئی تھیں۔

کیپیٹل ایمرجنسی سروس کے مطابق زخمیوں میں ایک مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل تھے۔ واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close