بسنت موقع پر شہر بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات، بلڈ اور ڈسپوزایبلز کا اضافی اسٹاک پہنچا دیا گیا جبکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے لیے خصوصی بیڈز بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔
ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عمران زیدی کے مطابق ایمرجنسی میں بسنت کے لیے خصوصی انتظامات مکمل ہیں، بسنت کے دوران آنے والے مریضوں کے لیے الگ وارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سروسز ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کا خصوصی ڈیوٹی روسٹر مرتب کیا گیا ہے، بسنت فیسٹیول پر حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






