شہری علاقوں کے اسکولوں میں آج طلبہ کا آخری تعلیمی دن رہا، جس کے بعد چار روزہ تعطیلات کا آغاز ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسکولوں میں آج تقریباً 50 فیصد طلبہ غیر حاضر رہے۔
تعطیلات کے شیڈول کے تحت جمعرات کو یومِ یکجہتی کشمیر کی سرکاری چھٹی ہوگی، جمعہ اور ہفتہ بسنت کے باعث مقامی تعطیل جبکہ اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






