چکن کی قیمت میں حیران کن اضافہ

لاہور میں بسنت فیسٹیول کے موقع پر چکن گوشت کی بڑھتی مانگ کے سبب قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں دو دن کے دوران 29 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج برائلر مرغی کا گوشت 548 روپے فی کلوگرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ فارم ریٹ پر زندہ برائلر 350 روپے ہے، لیکن سپلائی 360 روپے میں سیلرز کو ملی، تھوک ریٹ 364 روپے اور پرچون قیمت 378 روپے مقرر کی گئی ہے۔

فارم انڈوں کی قیمت 337 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔ مارکیٹ میں چکن کی بڑھتی قیمتیں بسنت کی تیاریوں اور طلب میں اضافے کا نتیجہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close