بلوچستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں بھارت اور دیگر غیر ملکی عناصر کی سہولت کاری بے نقاب ہو گئی ہے، جسے سیکیورٹی ذرائع بلوچستان کے استحکام کے خلاف بیرونی منظم سازش قرار دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ہلاک کیے گئے دہشت گردوں سے غیر ملکی ساختہ اسلحہ اور دیگر ساز و سامان برآمد ہوا۔ ہر ہلاک دہشت گرد تقریباً 20 سے 25 لاکھ روپے مالیت کے اسلحہ اور سازوسامان سے لیس تھا۔
برآمدہ غیر ملکی ساختہ اسلحے میں رائفلز، راکٹ لانچرز اور نائٹ ویژن گوگلز شامل ہیں، جبکہ فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گردوں سے نشہ آور ادویات اور انجکشن بھی برآمد ہوئے۔
دفاعی ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ احساس محرومی اور لاپتہ افراد کے جھوٹے بیانیے گھڑنے والوں کی سہولت کاری کون کر رہا ہے۔ اجیت ڈوول کی جانب سے پاکستان کو بلوچستان سے محروم کرنے کی دھمکی بھی اس معاملے کے شواہد پر روشنی ڈالتی ہے۔
اسرائیلی نژاد ڈاکٹر ہائم زیبنر نے کہا ہے کہ اسرائیل پاکستان مخالف دہشت گرد ملیشیا کی مدد فراہم کر رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






