محکمہ موسمیات نے بسنت کے موقع پر لاہور میں خوشگوار موسم کی نوید سنا دی ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق موسم کا سرد لہجہ بتدریج ماند پڑ رہا ہے اور سرد و یخ بستہ ہواؤں کی جگہ خوشگوار بادِ بہاری میدان سنبھالنے کی تیاری کر رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بسنت کے موقع پر لاہور میں موسم خوشگوار رہے گا اور بہتر ہوائیں چلیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل موسمیات مہر صاحبزاد خان کے مطابق لاہور میں سازگار ہوائیں چلیں گی جو تہوار کے ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ جمعہ کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے، جبکہ آئندہ چند روز کے دوران دن کے وقت درجہ حرارت میں اضافے اور معتدل ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






