ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ ، بری خبر آگئی

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو نے بسنت کے موقع پر بجلی کی مؤثر فراہمی اور صارفین کی شکایات کے بروقت حل کو یقینی بنانے کے لیے افسران اور ملازمین کی ہفتہ وار تعطیلات ختم کر دی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی ڈیوٹی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

لیسکو کے مطابق بسنت کے دوران بجلی کے نظام میں ممکنہ خرابیوں اور حادثات کے خدشات کے پیش نظر آپریشن اور فیلڈ اسٹاف ہر وقت ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close