بھاٹی گیٹ حادثہ: ماں بیٹی کی موت کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں منہدم مین ہول میں گرنے سے ماں اور 9 ماہ کی بیٹی کی ہلاکت کے واقعے کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں کے سروں پر زخم کے نشانات موجود تھے، جبکہ خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی ٹوٹ چکی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں سعدیہ کی کمر پر متعدد زخموں کے نشانات بھی درج کیے گئے۔

ابتدائی رپورٹ میں دونوں کی موت کی وجہ سر اور گردن کی ہڈیوں کے ٹوٹ جانے کو قرار دیا گیا ہے۔ پوسٹ مارٹم ایک خاتون ڈاکٹر نے کیا اور رپورٹ کو سیل کر دیا گیا۔

یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا تھا، تاہم اب تک صرف ایس ایچ او کو غفلت کے الزام پر ہٹایا گیا ہے، جبکہ دیگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی یا تحقیقات کے حوالے سے کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close