کم آمدن والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری

پنجاب حکومت کا نگہبان رمضان پیکیج: 42 لاکھ افراد مستفید، 45 ہزار سے کم آمدن والوں کو ریلیف

پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران 45 ہزار روپے سے کم آمدن والے افراد کے لیے خوشخبری ہے۔ حکومت پنجاب نے 47 ارب روپے مالیت کے نگہبان رمضان پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 42 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق اس پروگرام کے تحت کم آمدن والے افراد کو ریلیف فراہم کیا جائے گا اور رمضان المبارک سے پانچ روز قبل رمضان سہولت بازار قائم کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز راشن کارڈز کے ذریعے ہر اہل شخص کو 10 ہزار روپے فراہم کریں گی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کسی کو بھی منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاکہ عام عوام کو آسانی اور سستی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close