بجلی کے بلز دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ ، جانئے تفصیل

لاہور: لیسکو سولر صارفین کے نیٹ میٹرنگ بل دوبارہ جاری کرے گا

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت سولر سسٹم والے صارفین کے بجلی کے بل دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے پی پی ایم سی کے مراسلے کی روشنی میں صارفین کے ایکسپورٹ یونٹس کو بلوں میں شامل نہیں کیا تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو کریڈٹ نہیں مل سکا۔ اب ایکسپورٹ یونٹس کے حساب سے بل دوبارہ پرنٹ کیے جائیں گے تاکہ صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close