لاہور: پتنگ بازی کے سامان کے لیے نئے قواعد نافذ، صرف لائسنس ہولڈرز کو پرمٹ کے ساتھ لانے کی اجازت
کمشنر لاہور مریم خان نے اعلان کیا ہے کہ اب دیگر شہروں سے پتنگ، گڈا اور ڈور صرف لائسنس ہولڈرز کے ذریعے ہی لاہور لائی جا سکیں گی، اور اس کے لیے پرمٹ لازمی ہوگا۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ غیر قانونی پتنگ یا ڈور کے استعمال پر والدین کے خلاف کارروائی ہوگی، جبکہ 18 سال سے کم عمر بچے صرف والدین کی نگرانی میں پتنگ بازی کر سکیں گے۔ یہ اقدام شہریوں کی حفاظت اور بسنت کے دوران نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






