رمضان میں خریداری کرنے والوں کےلیے بڑی خبر

رمضان المبارک میں اسلام آباد کے رمضان بازاروں کے لیے خوشخبری سامنے آ گئی ہے، شہر کے 7 رمضان بازار کیش لیس ہوں گے۔

اجلاس میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سی ڈی اے کے چیئرمین محمد علی رندھاوا نے ہدایت دی کہ معیاری اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں اور تمام بازار کیش لیس ہوں تاکہ ڈیجیٹل ادائیگیاں آسانی سے کی جا سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماہ مقدس سے پہلے تمام تعمیراتی اور مرمتی کام مکمل کر لیے جائیں۔

وفاقی دارالحکومت میں سات کے قریب رمضان بازار لگائے جائیں گے اور تین ہفتہ وار بازار بھی رمضان بازاروں میں تبدیل کیے جائیں گے۔ سستی قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے لیے اسلام آباد ایکسپریس وے، بہارہ کہو، پاکستان ٹاؤن اور ترنول میں اضافی بازار قائم کیے جائیں گے۔

بازاروں میں کیش اینڈ کیری آؤٹ لیٹس اور مختلف کمپنیوں کے اسٹالز شامل ہوں گے، جبکہ رمضان کے آخری 10 دنوں میں “چاند بازار” بھی لگایا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باقاعدگی سے بازاروں کا دورہ کریں اور قیمتوں پر کنٹرول کو یقینی بنائیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نے صارفین کے لیے فوری شکایات کے ازالے کا موثر طریقہ کار بھی وضع کرنے کی ہدایت دی، تاکہ شہریوں کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close