سکولز کے نئے اوقات کار کا مطالبہ کردیا گیا

شہرِ قائد میں سردی کی شدت کے پیش نظر پرائیویٹ سکولز نے 31 جنوری تک صبح 9 بجے سکول کھولنے کی سفارش کی ہے۔ سندھ میں سردی کی لہر برقرار ہے، جس کے باعث چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کہا کہ دور دراز اضلاع میں موسم کی شدت معمولاتِ زندگی کو زیادہ متاثر کرتی ہے، اس لیے اسکولوں کا آغاز صبح 9 بجے ہونا چاہیے۔

چیئرمین نے سفارش کی کہ پرائیویٹ سکولز سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس فوری بلا کر نیا تعلیمی کیلنڈر طے کیا جائے۔ وزیر تعلیم سندھ سے بھی گزارش کی گئی کہ سردی کے پیش نظر 31 جنوری تک سکول کھلنے کا وقت صبح 9 بجے برقرار رکھا جائے۔

اسی دوران نئے داخلے، امتحانی شیڈول اور تعطیلات کے تعین پر فوری غور کی بھی درخواست کی گئی۔ چیئرمین نے یونیفارم، امتحانات کے سلیبس اور پیپرز کی تفصیلات جلد جاری کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ تعلیمی سال کے اختتام اور امتحانات میں وقت کی کمی کے باوجود معیار برقرار رہے۔

وزیر تعلیم سندھ نے یکساں امتحانی نصاب اور معیاری پیپرز کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ سلیبس اور پیپر معیار جلد جاری نہ ہوئے تو رواں سال عملدرآمد مشکل ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close