مختلف محکموں میں کئی ہزار بھرتیوں کی منظوری دیدی گئی ، جانئے تفصیلات

لاہور: پنجاب کابینہ نے مختلف محکموں میں سیکڑوں نئی آسامیوں کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے 32 ویں اجلاس میں سی ڈی، ایکسائز، ٹورازم پولیس، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول میں 216 خالی آسامیوں پر کانسٹیبل بھرتی، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے 1000 نئی آسامیوں اور مری ٹورازم پولیس کے لیے 980 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن ڈیپارٹمنٹ اور ٹی ڈی سی پی میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر نئی آسامیوں کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آئی سی ٹی سیل کے ملازمین کو ملازمت جاری رکھنے کی منظوری دی گئی جبکہ ٹورازم، آرکیالوجی، میوزیم اور ملحقہ محکموں میں بھرتیوں کے لیے پابندی میں نرمی کی بھی اجازت دی گئی۔

مزید برآں، سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی سلیکشن کے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی اور اوقاف ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر ایگریکلچر کی آسامی بھی منظور کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close