کشتی الٹ گئی،بڑا نقصان

کراچی: منوڑہ کے سمندر میں کشتی الٹنے کے حادثے میں 10 افراد ڈوب گئے۔ ایدھی بحری خدمات ٹیم نے 6 افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ریسکیو آپریشن کو تیز کیا جائے تاکہ انسانی جانیں بچائی جا سکیں۔ انہوں نے ڈی سی کیماڑی کو بھی کہا کہ وہ آپریشن کی نگرانی کے لیے اپنی ٹیم روانہ کریں۔

بریفنگ کے مطابق یہ حادثہ چائنہ پورٹ کے قریب ایک بحری جہاز کے کشتی سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close