خوفناک حادثہ

دھوری روڈ پر ٹرک الٹنے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھلوال میں دھوری روڈ پر چارے سے لدا ایک ٹرک اچانک الٹ گیا، جس کے باعث چار افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد علی، عدیل، امجد اور علی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں سلمان، عامر، اکبر، نعمان، رمضان، تصور عباس، عنایت اللہ اور نزاکت شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جبکہ مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close