سوات کے علاقے شموزئی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے گھر کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
خوش قسمتی سے اس حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم دھماکے کی شدت سے گھر کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سوات محمد عمر فوری طور پر پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کا معائنہ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
اس حملے پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ان کی آواز دبانے کی کوشش ہے لیکن وہ کسی بھی صورت میں حق بات کہنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






