سانحہ گل پلازہ کے جاں بحق درجنوں افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل، اہم خبر

سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 تک پہنچ گئی ہے، جن کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق اب تک 16 لاشوں کے ڈی این اے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے 6 لاشیں شناخت کے قابل تھیں جبکہ ایک لاش کی شناخت شناختی کارڈ کی مدد سے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 50 لواحقین کے ڈی این اے کے لیے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ تمام نمونے سندھ فارنسک ڈی این اے لیب، جامعہ کراچی بھجوا دیے گئے ہیں اور لاشوں کی شناخت ڈی این اے کراس میچنگ کے ذریعے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بعض لاشیں اعضا کی صورت میں لائی گئی ہیں، جس کی وجہ سے شناخت کا عمل وقت طلب ہے۔

گل پلازہ کے ملبے میں زندگی کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ریسکیو ورکرز عمارت کے ہر کونے کو چھان رہے ہیں تاکہ مزید زندہ بچ جانے والے افراد کو بچایا جا سکے۔

گل پلازہ کے باہر اہل خانہ اور پیارے اپنے لواحقین کے منتظر ہیں۔ شاپنگ کے لیے آئی کئی خواتین، بچے اور دکاندار بھی لاپتہ ہیں، اور ریسکیو ٹیمیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں کہ مزید زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close