پریشان کن خبر ، گل پلازہ میں دوبارہ آگ لگ گئی

گل پلازہ شاپنگ سینٹر کے تیسرے فلور پر دوبارہ آگ لگ گئی ہے، جسے بجھانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

چیف فائر آفیسر محمد ہمایوں خان نے پہلے بیان میں بتایا تھا کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ پر 34 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے، لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ چیف فائر آفیسر نے بتایا تھا کہ گل پلازہ کی آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری تھا۔ اب تک درجنوں افراد جھلس کر جاں بحق ہو چکے ہیں اور کئی افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close