گل پلازہ آتشزدگی: 40 لاپتا افراد کی فہرست سامنے آگئی

**گل پلازہ آتشزدگی: 40 لاپتا افراد کی فہرست جاری، تلاش و بچاؤ کا آپریشن جاری**

کراچی: گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں لگنے والی خوفناک آگ کے بعد درجنوں افراد ابھی تک لاپتا ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے پاس موصول ہونے والی ابتدائی فہرست میں 40 افراد کے نام اور عمریں درج ہیں جن سے ان کے اہل خانہ اور رشتے دار گزشتہ رات سے رابطہ نہیں کر پا رہے۔ لاپتا افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

سندھ حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جنوبی نے لاپتا افراد کے لیے ایک ڈیسک قائم کیا ہے جہاں لوگ اپنے پیاروں کے گمشدہ ہونے کی تفصیلات درج کروا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کو ہدایت کی ہے کہ آگ کے بعد لاپتا افراد کو تلاش کیا جائے۔

فائر فائٹرز کو ملبے میں پھنسے ممکنہ افراد کو بچانے اور نکالنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ حکومت سندھ نے معلومات اور گمشدگی کی اطلاع دینے کے لیے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کیے ہیں:

– 02199206372
– 02199205625
– 02199205670
– 03135048048
– 02199201196
– 02199205691

لاپتا افراد کے متعلق اطلاع دینے یا معلومات حاصل کرنے کے لیے ان نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close