پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 01 خوارج واصلِ جہنم، 02 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن: ایک دہشتگرد ہلاک، دو زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی و ملحقہ علاقوں میں خوارج دہشتگردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد پولیس اور سینٹرل ٹررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ اطلاع کے مطابق پولیس کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھرپور کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ دو زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ دہشتگرد کھتی چیک کے واقعات سمیت پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ انٹیلی جنس اداروں کی ہدایت پر کی گئی اس کارروائی میں ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، دستی بم اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہونے والے زخمی دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close