**بدین میں ٹریکٹر اور رکشہ کے تصادم میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی**
بدین: کراچی روڈ پر رکشہ چنگچی اور ٹریکٹر کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 5 خواتین زخمی ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 7 سالہ رجب علی، 6 سالہ اعجاز ملاح اور رکشہ ڈرائیور محمد رمضان شامل ہیں۔ تمام متاثرین کو ڈی ایچ کیو انڈس اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جسے مزید علاج کے لیے حیدرآباد بھجوایا گیا۔ ریسکیو حکام حادثے کی تفصیلات کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






