شمالی وزیرستان کے علاقے خوشحالی میں ایک پل کو بارودی مواد کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے پل کے نچلے حصے میں بارودی مواد نصب کر رکھا تھا، جس کے پھٹنے کے نتیجے میں پل مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس پل کی تباہی کے باعث علاقے کے کئی دیہات کا میر علی سے زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا ہے جس سے مقامی آبادی کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس تخریب کاری کے واقعے کے فوری بعد علاقے میں سیکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور پولیس کی جانب سے واقعے کی تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






