میانوالی کے پائی خیل ریلوے اسٹیشن پر لاہور جانے والی ٹرین کی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی ایکسپریس ٹرین ماڑی انڈس سے لاہور کی جانب رواں دواں تھی کہ پائی خیل ریلوے اسٹیشن پر قیام کے دوران اس کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے اس واقعے میں تمام مسافر محفوظ رہے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے دو فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر بوگی میں لگی آگ کو بجھایا، جبکہ ٹرین میں موجود تمام مسافروں کو بحفاظت نیچے اتار لیا گیا تھا۔
دوسری جانب ریلوے حکام کی جانب سے آگ لگنے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حالیہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے فواد چودھری نے بیان دیا ہے کہ نواز شریف کو ملک کا سیاسی درجہ حرارت نیچے لانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






