الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا ہے۔ کمیشن کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی حکومت ترمیمی آرڈیننس جاری کر کے مقامی حکومت کے ڈھانچے اور انتخابی موڈ میں تبدیلیاں کی ہیں، جس کے بعد اب نئے حالات کے تحت انتخاب کے لیے نئے پروگرام کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو کرانے کا شیڈول جاری کیا تھا۔ ترمیمی آرڈیننس کے اجرا کے بعد اب یہ شیڈول منسوخ کر دیا گیا ہے اور نئے انتخابی عملے کا انتظار کیا جائے گا۔
یہ اقدام مقامی حکومتی نظام میں تبدیلیوں کے بعد انتخابی عمل کو نئے قوانین کے مطابق ڈھالنے کے لیے کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






