اسلام آباد کے راول ہسپتال میں آج صبح ایک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آدھے گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پا لیا۔
واقعہ لہتراز روڈ پر واقع اس ہسپتال میں صبح 11:45 بجے پیش آیا، جب بجلی کے کنٹرول روم میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ آگ وارڈز کی جانب بڑھنے سے پہلے ہی اسے بجھانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔
اس وقت ہسپتال کے او پی ڈی میں مریضوں کا کافی رش تھا، لیکن ریسکیو عملے اور انتظامیہ نے تمام افراد کو محفوظ طریقے سے ہسپتال سے باہر نکال لیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی اور ہسپتال انتظامیہ کے ہنگامی اقدامات کے باعث بڑا حادثہ ٹل گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






