خیبر پختونخوا میں کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (سی ایل آر ایم آئی ایس) کامیابی سے نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب صوبے کے تمام شہری کسی بھی سروس ڈیلیوری سینٹر سے اپنی فردِ انتقال حاصل کر سکتے ہیں۔
اب تک 60 لاکھ سے زائد صفحات اسکین کرکے ڈیجیٹلائز کیے جا چکے ہیں، جبکہ 2 کروڑ 80 لاکھ مالکان کا ریکارڈ بھی ڈیجیٹل شکل میں منتقل ہو چکا ہے۔ اس نظام کے ذریعے 62 مراکز کو مرکزی نیٹ ورک سے منسلک کیا گیا ہے، جس سے پرانے ڈیٹا آئی لینڈز کا خاتمہ ہوا ہے۔
سی ایل آر ایم آئی ایس کے تحت اب تک 29,421 افراد کو فردِ ملکیت جاری کی جا چکی ہے، 8,356 میوٹیشنز مکمل ہوئی ہیں اور 3,275 مواضعات آپریشنل ہو چکے ہیں۔ آن لائن ادائیگی اور بائیومیٹرک تصدیق نے عمل کو تیز، محفوظ اور شفاف بنا دیا ہے۔ یہ نظام صوبے میں زمینی ریکارڈز کے شفاف اور جدید انتظام کی جانب اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






