پنجاب ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے دو غیر معیاری ادویات کی فروخت فوری طور پر روکنے اور ان کے تمام بیچز مارکیٹ سے واپس منگوانے کا حکم جاری کیا ہے۔
ادارے کے الرٹ کے مطابق، تمام ڈیلرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو فوری طور پر درج ذیل ادویات کے مخصوص بیچز واپس کرنے ہوں گے:
1. انجکشن نیوڈیکس 1 ملی لیٹر
(Dexamethasone sodium phosphate eq to Dexamethasone phosphate 4 mg/mL)
بیچ نمبر: DX03, DX079
2. انفیوژن زولاش 1000 ملی لیٹر
(Ringer Lactate)
بیچ نمبر:259221
صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ان ادویات کو غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں، کیونکہ یہ صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز نے تمام متعلقہ فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈرگ ایکٹ 1976 اور پنجاب ڈرگ رولز 2007 کے تحت مارکیٹ نگرانی کو سخت کریں تاکہ غیر معیاری ادویات کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کو ان مصنوعات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ تیار کرکے متعلقہ حکام تک پہنچانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






