طالبعلم ہو جائیں تیار ، بھر میں امتحانات کی تاریخ کا اعلان

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پنجاب نے سال 2026 کے لیے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اعلان کردہ تاریخوں کے مطابق، بارہویں جماعت (پارٹ دوم) کے امتحانات کا آغاز 5 مئی 2026 سے ہوگا، جبکہ گیارہویں جماعت (پارٹ اول) کے امتحانات 24 مئی 2026 سے شروع ہوں گے۔ یہ شیڈول صوبائی تعلیمی کیلنڈر کے عین مطابق تیار کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی عمل تسلسل کے ساتھ جاری رہے۔

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز بشمول لاہور، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ ایک ہی مشترکہ امتحانی کیلنڈر پر عمل درآمد کریں گے، لہٰذا یہ تاریخیں پورے صوبے میں یکساں طور پر نافذ ہوں گی۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ میٹرک کے امتحانی شیڈول کے بعد انٹرمیڈیٹ کی تاریخوں کا اعلان اس لیے کیا گیا ہے تاکہ امتحانی مراکز اور دیگر انتظامی امور کو منظم طریقے سے سنبھالا جا سکے اور نتائج کی بروقت فراہمی ممکن ہو۔

امتحانی رول نمبر سلپس، تفصیلی ڈیٹ شیٹس اور مراکز سے متعلق معلومات امتحانات سے کچھ عرصہ قبل جاری کی جائیں گی۔ تعلیمی بورڈز نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تیاریوں پر توجہ مرکوز کریں اور کسی بھی قسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ یا تبدیلی کے حوالے سے اپنے متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ یا معلوماتی دفاتر سے رابطے میں رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close