وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس کے مطابق ولیمے کی تقریب 18 جنوری 2026 کو جاتی امرا میں منعقد ہوگی۔ اس شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز گزشتہ ماہ دبئی بھی گئے تھے تاکہ خاندانی تقریبات اور خریداری کے معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔
جنید صفدر کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ، مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔ شیخ روحیل اصغر کے مطابق شادی کی تقریبات کا آغاز 16 جنوری سے ہوگا، جس میں مہندی اور ولیمے کی میزبانی جاتی امرا کرے گا، جبکہ بارات کی تقریب لاہور کے علاقے لیک سٹی میں منعقد کی جائے گی۔
واضح رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سیف سے ہوئی تھی، تاہم اکتوبر 2023 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔ اب دونوں خاندان اس نئی زندگی کے آغاز کے لیے پرجوش ہیں اور تقریبات کو یادگار بنانے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






